میرے دور میں میاں بیوی کے جھگڑے پر نام ای سی ایل میں ڈلوادیئے جاتے تھے۔ چوہدری نثار
قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر کی جانب سے ای سی ایل سے متعلق سوالات پوچھے گئے۔ نوید قمر کا کہنا تھا کہ ای سی ایل میں نام ڈالنے کا طریقہ کار کیا ہے۔ نواز شریف کا نام ای سی ایل میں کیوں نہیں ڈالا گیا۔ نوید قمر کے سوال پر چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ میرے دورمیں ای سی ایل کی پالیسی بدلی گئی میرے دورمیں میاں بیوی کے جھگڑے پرنام ای سی ایل میں ڈلوادیے جاتے تھے۔ ای سی ایل میں نام ڈالنے کا اختیار وزارت داخلہ کی کمیٹی کوہے۔ کمیٹی نیب کی سفارشات پر عمل کرتی ہے۔ اگراس کیس میں نیب کی سفارشات کو نظر اندازکیا گیاہے توفیصلہ کہیں اور ہوا۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ اب وزارت داخلہ کی کمیٹی ای سی ایل میں نام ڈالنے کافیصلہ کرتی ہے۔