نواز شریف سے سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی ملاقات
لاہور: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور ان کی اہلیہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔پیپلز پارٹی کا وفد نواز شریف کی اہلیہ کی تعزیت کے لیے جاتی امراء لاہور پہنچا جب کہ وفد میں آصف زرداری، بلاول بھٹو زرداری، شیری رحمان، قمر زمان کائرہ، راجہ پرویز اشرف اور فرحت اللہ بابر شامل ہیں۔پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے نواز شریف سے ان کی اہلیہ کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت بھی کی۔
بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری نے بیگم کلثوم نواز کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کی جب کہ پیپلز پارٹی کی طرف سے یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر رہنماؤں پر مشتمل وفد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔