عامر لیاقت کی اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس آمد، وزیراعظم سے ملاقات سے روک دیا گیا، کچھ دیر انتظار کے بعد واپس چلے گئے
عامرلیاقت وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے اجلاس میں شرکت کے لئے آئے تھے،جب اس بارے میں عامر لیاقت سے سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ میں اجلاس میں شرکت کے لئے آیا ہوں، شاید قبل از وقت آگیا ہو ں میٹنگ میں کچھ تاخیر ہے جس کی وجہ سے داخلے کی اجازت نہیں ملی۔اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامرلیاقت کا کہنا تھا کہ شاید پانچ منٹ پہلے آگیاہوں اس لیے اجازت نہیں ملی،اجلاس میں شرکت کے لئے ہی آیا ہوں،عامرلیاقت اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کے باہر کچھ دیر انتظار کرنے کے بعد واپس لوٹ گئے