میانوالی: خوشحال خان ایکسپریس کی 8 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
ریلوے ذرائع کے مطابق خوشحال خان ایکسپریس کراچی سے براستہ میانوالی، اٹک پشاور جا رہی تھی کہ سوہان برج اور مکھڈ اسٹیشن کے درمیان اس کی 8 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق ٹرین حادثے کے نتیجے میں مجموعی طور پر 17 مسافر زخمی بھی ہوئے، حادثے کے باعث ریلوے ٹریک کو بند کردیا گیا جس کے بعد کندیاں پنڈی سیکشن پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہے۔