عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے وارنٹ گرفتاری کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
عمران خان نے بابر اعوان ایڈووکیٹ کے ذریعے الیکشن کمیشن کے وارنٹ گرفتاری کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔ درخواست میں الیکشن کمیشن اور اکبر ایس بابر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو عمران خان کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری غیر آئینی ہیں۔ وارنٹ گرفتاری جاری کرنے سے عمران کو ذہنی تکلیف پہنچی۔ سیاسی مخالفین کی جانب سے بھی انہیں وارنٹ گرفتاری جائے ہونے کے بعد تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ درخواست میں ہائیکورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے وارنٹ گرفتاری کو کالعدم قرار دیا جائے۔