قلعہ گجر سنگھ کے علاقے سے ٹرانسفارمر چوری کرنے والا 3 رکنی گروہ گرفتار
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور ڈولفن فورس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے قلعہ گجر سنگھ کے علاقے سے ٹرانسفارمر چوری کرنے والے 3 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق 15 ایمرجنسی نمبر پر مشکوک افراد کی سرکاری ٹرانسفارمر سے چھیڑ چھاڑ بارے کال موصول ہوئی۔جس پر ایس پی سیف سٹی نے ڈولفن 318 کو بروقت کارروائی کی ہدایات جاری کیں۔ڈولفن ٹیم نے موقع پرپہنچ کر 3 ملزمان کو حراست میں لیا اور ٹرانسفارمر چوری ناکام بنائی۔ملزمان کا 3 رکنی منظم گروہ خود کو واپڈا اہلکار ظاہر کر کے ٹرانسفارمر چوری کرتا تھا۔ڈولفن فورس نے ٹرانسفارمر چوری میں استعمال ہونے والا ٹرک MNI 542/15 بھی برآمد کرلیا۔ایس پی عثمان ٹیپو کا کہنا تھا کہ بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے لاکھوں مالیت کا سرکاری ٹرانسفارمر چوری ہونے سے بچا لیا گیا۔تینوں ملزمان اور ضبط شدہ سامان تھانہ گڑھی شاہو پولیس کے حوالے کردیے گئے۔ ملزمان کی شناخت شمس، آکاش اورعرفان کے ناموں سے ہوئی۔شہری اپنے ارد گرد کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی اطلاع 15 پر دیں۔