نواز شریف نے پاکستان کے چھٹے اور سب سے بڑے نیوکلیئر اٹامک پاور پلانٹ کے ٹو کا افتتاح کردیا
وزیراعظم نواز شریف نے کینوپ کے تحت چلنے والے نیوکلیئر اٹامک پاور پلانٹ کے ٹو کی کنکریٹ پورنگ کا افتتاح کیا،،، افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کے بعد منصوبے کی کامیابی کے لئے دعا مانگی گئی،، کے ٹو نیوکلیئر اٹامک پاور پروجیکٹ کی کنکریٹ پورنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کینوپ گزشتہ پنتالیس سال سے بجلی کی فراہمی کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے جو کہ ایک خوش آئند بات ہے،، ان کا کہنا تھا کہ کے ٹو اور کے تھری بھی چشمہ پاور پلانٹ کی طرح ملک سے بجلی بحران پر قابو پانے میں کار آمد ثابت ہوں گے،،، حکومتی اقدامات کے باعث بین الاقوامی اداروں میں پاکستان کے حوالے سے بہتر تاثر قائم ہوا ہے اور ہم اسے مزید بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں تا کہ ملک میں مزید سرمایہ کاری لائی جا سکے،،، ان کا کہنا تھا کہ وطن عزیز سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، اگرچہ حکومتی اقدامات سے اس مسئلے پر کسی حد تک قابو پایا جا چکا ہے لیکن اس کے باوجود اب بھی بجلی بحران پر قابو پایا جانا باقی ہے،،،، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف ، پانی وبجلی کے وزیرمملکت عابد شیر علی ، چیئرمین کینپ محمد نعیم ، چینی ماہرین اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم نے وہاں موجود چینی ماہرین سے گرم جوشی سے مصافحہ بھی کیا۔