نئی دہلی: بھارتی پولیس کا مسجد پر دھاوا، شہید کرنے کی کوشش، نمازیوں کا پتھرائو
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پولیس کی جانب سے مسجد کو شہید کرنے کی کوشش پر نمازیوں نے پتھرائو کردیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جس پر بھارتی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور پورے علاقے میں سرچ آپریشن کرکے پولیس پر پتھرائوکے الزام میں 14افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا، بھارتی ٹی وی کے مطابق مشرقی دہلی کے علاقے نہروکیمپ کے قریب منڈاولی میں قائم ایک مسجد پر اچانک بھارتی پولیس اہلکاروں نے دھاوا بول دیا اور مقدس کتابوں کی بے حرمتی کے بھی مرتکب ہوئے جس پر مسجد میں موجود نمازیوں نے پولیس اہلکاروں کی گاڑیوں پر پتھرائو شروع کردیا اس دوران دواہلکار زخمی ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اورسرچ آپریشن شروع کرکے 14افرادکو گرفتارکرلیا۔