کراچی کی مقامی عدالت نےذوالفقار مرزا کے خلاف توہین رسالت کے مقدمے کے اندراج کے لئے دائر درخواست پر پولیس سے کمنٹس کل طلب کرلیے
درخواست کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج انچارج عبدالرزاق کی عدالت میں ہوئی درخواست متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما روف صدیقی کی جانب سے داخل کی گئی ہے جس میںموقف اختیار کیا گیا ہےکہ سابق صوبائی وزیر داخلہ نے لیاری فٹبال گراونڈ میں تقریر کے دوران نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کی جس سے امت مسلمہ کے جذبات مجروع ہوئے ۔درخواست پرعدالت نے تھانہ کلاکوٹ پولیس سے کمنٹس طلب کرلیے ہیں۔ سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے درخواست گزار رؤف صدیقی کاکہناتھا کہ ذوالفقار مرزا کے بیانات سے پوری امت مسلمہ کے جزبات مجروح ہوئے ہیں اورانہوںنے یہ درخواست پارٹی کی جانب سے نہیں بلکہ ذاتی حثیت سے دائر کی ہے۔