ہم نے آئی ایم ایف کو الوداع کہا، آپ آئی ایم ایف کے پاؤں پڑ گئے۔خواجہ سعد رفیق
خواجہ سعد رفیق کی جانب سے حکومت پرطنز کے نشتر برسانے کا سلسلہ جاری ہے، کہتے ہیں کہ جو کل اپنے خطابات میں قرض لینے پر خودکشی کرنے کے دعوے کرتے تھے آج ملکی تاریخ کا سب سے بڑا قرض آئی ایم ایف سے لے رہے ہیں، مسلم لیگ ن نے آئی ایم ایف کو الوداع کہا، آپ آئی ایم ایف کے پاؤں پڑ گئے۔ خواجہ سعد رفیق نے حکومت کی دو ماہ کی کارکردگی بھی گنوا دی لکھا کہ پچاس لاکھ گھر بنانے کا وعدہ کیا گیا لیکن اب تک غریبوں کے ہزاروں گھر گرائے جا چکے ہیں، ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا گیا لیکن ہزاروں کنٹریکٹ ملازمین کو بے روزگار کر دیا گیا، ڈیمز بنانے کا وعدہ کیا لیکن دیامر بھاشا ڈیم منصوبے پر پیش رفت صفر ہے، ،خواجہ سعد رفیق نے نہال ہاشمی کے متنازع بیان سے متعلق بھی مسلم لیگ ن کی لاتعلقی کا اظہار کیا۔ کہا کہ بیان سے مسلم لیگ ن کا کوئی تعلق نہیں۔ بے تُکے بیانات پیچیدگیاں پیدا کرتے ہیں، ملکی کا دفاعی نظام مستحکم اور محفوظ ہے۔