کراچی میں گزشتہ ایک ہفتے سے موسم خوشگوار ہے اور آسمان پر گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں لیکن بارش ہے کہ برسنے کا نام نہیں لے رہی
کراچی میں گزشتہ کئی روز سے موسم آبرآلود ہے اور جنوب مغرب میں بحیرہ عرب سے تیز ہوائیں چل رہی ہیں، بعض علاقوں میں ہلکی بوندا باندی بھی ہوئی ہے جس سے شہر میں موسم خوشگوار ہوگیا ہے محکمہ موسمیات کےمطابق شہر میں 10 ناٹ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران بھی موسم مکمل ابر آلود رہے گا،،شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری رہا،،،اور زیادہ سے درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے جبکہ ہوا میں نمی کاتناسب 62 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے،
محکمہ موسمیات نے راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر، کےپی، مشرقی بلوچستان اور گلگلت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کردی، کہیں ہوگی بونداباندی تو کہیں بادل جم کر برسیں گے
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں بادل برسیں گے، جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن، فاٹا، مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بھی بارش کا امکان ہے، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے، سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں بھی بوندا باندی کی توقع ہے،،
حکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا، تاہم راولپنڈی، لاہور، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہوئی، سب سے زیادہ بارش اسلام آباد کے علاقے سیدپور میں اکیاون ملی میٹر ہوئی، جبکہ زیروپوائنٹ پر انتیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، گزشتہ روز دالبندین ملک کا گرم ترین مقام رہا، جہاں پارہ سینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، جبکہ نوکنڈی اور دادو میں پینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔۔۔۔