لاہور سمیت اسلام آباد، کے پی، پنجاب اور کشمیر کے بیشتر علاقوں میں شدید زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر سکیل پر زلزلہ کی 6.2 ریکارڈ کی گئی

ہفتہ کی رات تقریباً گیارہ بج کر سولہ منٹ پر ملک کے بیشتر حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، جن علاقوں میں شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ان میں سوات، مظفر آباد، بٹگرام، پشاور، اسلام آباد، گجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، فیصل آباد اور لاہور سمیت کے پی، پنجاب اور کشمیر کے بیشتر علاقے شامل تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جگہ سے کسی قسم کے جانی نقصان کی خبر موصول نہیں ہوئی، پاکستان کے علاوہ تاجکستان، افغانستان، بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی چھیاسی کلو میٹر تھی اور اس کا مرکز تاجکستان افغانستان بارڈر تھا جبکہ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت چھ اعشاریہ دو تھی۔