منڈی بہاؤالدین میں باپ کے ہاتھوں نہر میں پھینکے جانے والے 3 بچوں کی لاشیں نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن تیسرے روز بھی جاری

نواحی گاﺅں مانگٹ کے رہائشی فیض احمد نے اپنے تین کم سن بچوں دس سالہ اویس،آٹھ سالہ اسد اور سات سالہ زین کوگھریلو تنازعہ پرلوئرجہلم کینال میں پھینک کر پولیس کے سامنے اعتراف جرم کیا تھا۔
ملزم کی نشاندہی پر ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو نے نواحی گاﺅں چورنڈ کے مقام پر لوئرجہلم کینال میں غوطہ خوراتارکر بچوں کی تلاش شروع کی تاہم تیسرے روز بھی لاشوں کو نہیں نکالا جا سکا ہے