کوئٹہ میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا
کوئٹہ میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔کوئٹہ کے ہسپتا ل میں داخل ایک اورمریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہو گئی ۔ ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق 50 سالہ مریض کا خون ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔ جس کے بعد رواں سال کانگریس وائرس کے کیسز رپورٹ کی تعداد 39 ہو گئی۔ ہسپتا ل ذرائع کا کہنا ہے کہ کانگووائرس سے اب تک 9 مریضوں کا انتقال ہوچکا ہے۔