26 ویں ترمیم کیخلاف ملک گیر مہم چلانے کی علی امین گنڈا پور کے اعلان پر پاکستان مسلم لیگ ن جدہ ریجن راجہ کمال احمد کا رد عمل
مدینہ منورہ (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف اپنی ساکھ بچانے اور مایوس کارکنوں کی ھمدردی لینے اور سیاسی ایندھن بنانے کہ لئے 26 ویں ترمیم کیخلاف ملک گیر مہم چلانے کی وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کے اعلان پر پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کہ سرپرست جدہ ریجن راجہ کمال احمد نے رد عمل دیتے ھوئے کہا تحریک انصاف کہ کارکن سمجھ چکے ھیں یہ ڈنگ ٹپاؤ کے لیے کارکنوں کو ٹشو پیپر بناتے ھیں اور خود الٹے پاوں 12 ضلع پار کر کہ وزیر اعلی پختونخواہ پشاور بریک مارتے ھیں۔ 26 کلومیڑ کی حکومت کا طعنہ دینے والوں 26ویں ترمیم پاس کروا کر دکھا دیا ھے۔ تحریک انصاف میں فاروڈ بلاک بننے لگا ھے اور تقسیم کا شکار ھو چکی ھے ۔اگر اتنی توجہ 13 سال پختون خواہ پر دی ھوتی تو یہ خوشحال صوبہ ھوتا صوبے کہ سارے وسائل صرف انتشار اور فتنہ گھیراو جلاو پر خرچ کر دیئے ھیں۔