ایٹمی معاہدے سے نکل کر امریکا دنیا میں تنہا ہوگیا ہے۔ مہاتیر محمد
ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ امریکا جوہری معاہدے سے نکل کر دنیا میں تنہائی کا شکار ہوگیا ہے۔تھائی لینڈ کے بی پی ایس چینل کو خصوصی انٹریو دیتے ہوئے وزیراعظم مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ ہم ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے کو ایک عالمی معاہدہ سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ امریکا نے اس معاہدے سے نکل کر بہت بڑی غلطی کی ہے جس کی وجہ سے وہ آج دنیا میں تنہائی کا شکار ہے جبکہ یورپی یونین اس عالمی معاہدے کو برقرار رکھنے کی خواہاں ہے۔مہاتیر محمد نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ جیسے شخص کے ساتھ کام کرنا بہت مشکل ہے اور نہیں لگتا کہ وہ آئندہ امریکی انتخابات میں پھر سے صدر منتخب ہوں گے۔