کراچی میں گلشن اقبال بچت بازار میں مہنگائی کا راج رہا۔ ٹماٹر کی قیمتوں کو پر لگ گئے
مہنگائی کے ہاتھوں تنگ شہریوں نے ریلیف کیلئے گلشن اقبال بچت بازار کا رخ کیا مگر بچت بازار کی چھت تلے مہنگائی کا راج دیکھ کر پریشان ہو گئے۔ صارفین کا کہنا تھا کہ اشیاء کی ہوشربا قیمتوں نے درمیانے طبقے کا جینا دوبھر کر رکھا ہے، قیمتوں کے اتار چڑھاؤ سے ماہانہ بجٹ تہس نہس ہو جاتا ہے۔۔ ممبر مارکیٹ کمیٹی کے مطابق ٹماٹر کی قلت ہے جس کی وجہ سندھ اور پنجاب سے ٹماٹر نہیں آ رہا۔۔ اِس وقت مارکیٹ میں صرف بیلہ بلوچستان کا ٹماٹر موجود ہے جو سو روپے کلو سے زائد میں دستیاب ہے۔۔ ایک شہری نے بتایا کہ وہ گھر سے ملنے والی فہرست کے مطابق سبزیاں خرید رہے ہیں مگر ٹماٹر کی قیمت سو روپے کلو سن کر پریشان ہو گئے ہیں۔۔ دکانداروں نے اپنا دکھڑا سناتے ہوئے کہا کہ سبزی منڈی میں بھی ٹماٹر کی قلت ہے، خریداروں کی مہنگائی کی دہائی اپنی جگہ مگر اِس وقت ہم صرف دو چار روپے منافع پر ٹماٹر بیچ رہے ہیں۔۔ کیمرہ مین امجد اقبال کے ساتھ اختر نواز وقت نیوز کراچی۔۔