لاہور کے اتوار بازاروں میں بھی مہنگائی نے ڈیرے ڈال لیے۔
عوام اپنا وقت نکال کر بازار پہنچتے ہیں تاکہ ہفتے بھر کیلئے سامان ایک ہی جگہ سے خرید لیں مگر معیاری اشیاء دستیاب نہ ہونے پر پریشان ہو جاتے ہیں۔ لاہور کے اتوار بازاروں میں بھی یہی صورتحال دیکھنے کو ملی جہاں کا رخ کرنے والے شہری اشیاء خورونوش کے معیار اور قیمت سے مطمئن دکھائی نہ دیے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ اتوار بازار میں نرخ تو کم ہیں مگر اشیاء معیاری نہیں۔۔ اتوار بازار میں ٹماٹر نایاب تھا تو مرغی کے گوشت کی قیمت میں بھی صرف تین روپے کمی دیکھی گئی۔ بازار میں مرغی کا گوشت دو سو ستاون روپے تو اتوار بازار میں صرف تین روپے کی رعایت کے ساتھ دو سو چون روپے فی کلو میں فروخت کیا جاتا رہا ۔۔ صارفین کا کہنا تھا کہ اتوار بازاروں میں اشیاء کے معیار اور نرخوں کا خیال رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے مگر وہ اپنا فرض ادا کرنے سے قاصر ہے۔۔