چاند گرہن 27 اور 28 جولائی کی درمیانی شب نظر آئیگا
27 اور 28 جولائی کی درمیانی شب مشرقی نیم کرہ پر جاری 21ویں صدی کا طویل ترین چاند گرہن نظر آئے گا۔ سائنس میگزین کی رپورٹ میں ماہرین فلکیات کے حوالے سے بتایا گیا کہ مکمل گرہن تقریبا ایک گھنٹہ 43 منٹ تک نظر آئے گا جبکہ مجموعی طور پر چاند کو لگنے والے گرہن کا مشاہدہ 3 گھنٹے 55 منٹ تک کیا جا سکے گا۔ یاد رہے کہ چاند گرہن اس وقت نظر آتا ہے جب زمین سورج اور چاند کے بیچ میں آ جاتی ہے۔ یہ گرہن اس لیے طویل عرصہ تک جاری رہے گا کیونکہ چاند زمین کے تاریک ترین پرچھائیں والے حصے، جسے Umbra کہا جاتا ہے، سے براہِ راست گزرے گا جس سے چاند پر سرخ رنگ کی چمک نظر آئے گی۔