جنوبی وزیرستان:ایف سی کی جانب سےسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد
ضلع جنوبی وزیرستان اپر اور لوئر میں یکم اکتوبر سے یکم نومبر تک گرینڈ سپورٹس فیسٹیول منعقد کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیسٹیول کا انعقاد جنوبی وزیرستان کے 10 مختلف مقامات پر کیا جا رہا ہے،یکم اکتوبر سے 22 اکتوبر تک ہونے والے پہلے مرحلہ میں کرکٹ، والی بال اور فٹبال کی 100 سے زائد مقامی ٹیموں نے حصہ لیا۔ فیسٹیول کا دوسرا مرحلہ 24 سے 29 اکتوبر تک جاری رہےگا جس میں بین التحصیل مقابلے ہو رہے ہیں،نوجوانوں کے علاوہ بچوں اور بزرگوں کی کثیر تعداد اس فیسٹیول سے لطف اندوز ہو رہی ہے۔ تیسرا مرحلہ وانا کے مقام پر منعقد کیا جائے گا، جس میں کھیلوں کے علاوہ رسہ کشی، سرکس، ثقافتی اتنڑ اور میلہ لگایا جائے گے،اس فیسٹیول کا مقصد نوجوانوں میں مثبت تفریحات کے رجحان کو فروغ دینا ہے