عمران خان کو سڑک کے راستے اسلام آباد آنے نہیں دیں گے: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ
اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان پہلے بھی پوری تیاری سے آئے تھے انہوں نے توڑ پھوڑ کرنا تھی لیکن اب وہ سڑک کے راستے اسلام آباد داخل نہیں ہوسکیں گے۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے سے قبل ان کے اسلام آباد میں 10 بندے بھی نہیں تھے ۔فیصلے کے بعد سب نکل آئے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان ہیلی کاپٹر سے آجائے تو آجائے ورنہ انہیں اٹک پل کراس نہیں کرنے دیں گے۔ اگر ہم انہیں 25 مئی کو نہ روکتے تو یہ لوگوں کے گھروں میں داخل ہوجاتے۔ ہم نے انہیں پیچھے دھکیلا اس لیے وہ ڈی چوک نہ آسکے۔