آئی سی سی نے ون ڈے انٹرنیشنل کی نئی رینکنگ جاری کردی، بھارت پہلے،آسٹریلیا دوسرے نمبرپربدستور براجمان، جبکہ پاکستان کی بھی چھٹی پوزیشن برقرار

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سےجاری ون ڈےانٹرنیشنل کی نئی رینکنگ کےمطابق ٹیم اورکھلاڑیوں کی رینکنگ میں کسی قسم کی نمایاں تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی ہے۔ ٹیم ریکنگ میں عالمی چیمپئن بھارت ایک سوبائیس ریٹنگ پوائنٹس کیساتھ بدستور پہلی پوزیشن پرموجود ہے،آسٹریلیا ایک سوسترہ پوائنٹس کیساتھ دوسرے جبکہ انگلینڈایک سوگیارہ پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبرپرہے۔ پاکستان بھی ایک سوایک پوائنٹس کیساتھ چھٹی پوزیشن پربراجمان ہے۔ بیٹنگ کےشعبے میں جنوبی افریقہ کےہاشم آملہ پہلےاورانکے ہم وطن اےبی ڈیویلئیرزدوسرےنمبرپرموجود ہیں، جبکہ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نےلسٹ میں آٹھویں پوزیشن سنبھال رکھی ہے۔ باؤلنگ کیٹگری میں پہلی تینوں پوزیشن پرسپنرکاقبضہ برقرار ہے،بھارت کےرویندراجدیجاپہلے،ویسٹ انڈیز کےسنیل نارائن دوسرےاورسعیداجمل نےتیسری پوزیشن سنبھال رکھی ہے۔ آل راؤنڈرکیٹگری میں محمدحفیظ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، بنگلہ دیش کےشکیب الحسن دوسرے جبکہ آسٹریلیا کے شین واٹسن تیسرے نمبرپربرقرار ہیں۔