کووڈ 19 کی معمولی علامات والے مریضوں کے حوالے سے حوصلہ افزا تحقیق

برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 سے متاثر ہونے والے افراد میں صحت یاب ہوجانے کے بعد اس کے خلاف مزاحمت کئی ماہ تک برقرار رہتی ہے۔بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق برطانوی ماہرین نے ایسے شواہد دریافت کیے ہیں جن سے عندیہ ملتا ہے کہ کووڈ 19 سے معمولی حد تک بیمار ہونے والے یا بغیر علامات والے مریضوں میں اس بیماری کے خلاف مدافعت کئی ماہ تک برقرار رہتی ہے۔
امپرئیل کالج لندن، لندن کالج یونیورسٹی اور کوئین میری یونیورسٹی کی اس تحقیق میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 136 ہیلتھ ورکرز کا جائزہ لیا گیا جن مین کووڈ کی تشخیص ہوئی تھی اور بیماری کی شدت معمولی تھی یا علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں۔