سابق اسرائیلی جاسوس کا اسرائیل میں پرتپاک استقبال

امریکا میں اسرائیلی کے لیے جاسوسی کرنے کے جرم میں تیس سال قید کاٹنے والے سابق امریکی نیوی انالیسٹ جوناتھن پولارڈ کا اسرائیل پہنچنے پر وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 66 سالہ جوناتھن پولارڈ کو اسرائیلی کی شہریت دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پولارڈ کو سن 1987 میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے جرم میں طویل قید کی سزا سنائی گئی تھی جب کہ سن 2015 میں انہیں رہا کیا گیا تھا، تاہم ان کے امریکا سے باہر جانے پر پابندی عائد تھی۔ گزشتہ ماہ تاہم امریکی محکمہ انصاف نے پولارڈ پر عائد سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔