پاکستان سپر لیگ 10ایڈیشن: ڈرافٹنگ کی تقریب کہاں۔۔?تجاویز کا سلسلہ جاری
پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے ڈرافٹ کی تقریب بیرون ملک کرانے کی تجویز سامنے اّئی ہے۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کے لیے انگلینڈ اور دبئی کا نام سامنے آیا ہے۔فرنچائزز کی رائے ہے کہ ڈرافٹ بیرون مل کرانے سے پی ایس ایل کی مقبولیت میں اضافہ ہو گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرافٹ بیرون ملک کرانے کی تجویز پی ایس ایل کے حوالے سے ہونے والے حالیہ اجلاس میں سامنے آئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈرافٹ میں نامور کھلاڑیوں کو شامل کرنے پر زور دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آئی پی ایل کے معاہدوں سے محروم رہنے والے کھلاڑیوں کو ڈرافٹ میں شامل کرنے پر زور دیا گیا جبکہ پی سی بی نے نامور کرکٹرز کو ڈرافٹ میں شامل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ذرائع کے مطابق بڑے ناموں کے لیے فرنچائزز نے مالی معاونت کرنے کے لیے پی سی بی پر زور دیا۔اس کے علاوہ فرنچائزز نے برطانوی کھلاڑیوں کے لیے پی سی بی پر انگلینڈ بورڈ سے بات کرنے کے لیے زور دیا۔اجلاس میں پی سی ایل کے شیڈول اور وینیوز پر بھی بات ہوئی۔ پی سی بی نے 7 اپریل سے 20 مئی تک پی ایس ایل 10 کی ونڈو رکھی ہوئی ہے۔واضح رہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک اور اپنی لیگ کے دوران اّئی پی ایل کے علاوہ غیر ملکی فرنچائز لیگز کے لیے کھلاڑیوں کو این او سی نہ دینے کی پالیسی کا اعلان کیا تھا۔