کورونا وبا؛ مزید 4 افراد جاں بحق، 600 سے زائد مثبت کیسز رپورٹ
سلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 افراد انتقال کرگئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 36 ہزار241 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 639 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 4 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 1.76 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 707 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے
Statistics 10 Mar 22:
— NCOC (@OfficialNcoc) March 10, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 36,241
Positive Cases: 639
Positivity %: 1.76%
Deaths :4
Patients on Critical Care: 707