پاکستان کانام روشن کرنے والی کم عمر ترین آئی ٹی ایکسپرٹ ارفع کریم رندھاوا کی پانچویں برسی آج منائی جارہی ہے۔
ارفع کریم کی برسی پر ان کی خدمات کے اعتراف میں ملک بھر میں خصوصی تعزیتی تقریبات کااہتمام کیا رہاہے، جس میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ وطالبات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کررہے ہیں، ارفع کریم کی برسی پر کریم نگر سرگودھا روڈ کے قبرستان میں مرحومہ کی قبرپر پھولوں کی چادرچڑھائی
اورفاتحہ خوانی کی جائے گی، دو فروری انیس سو پچانوے میں پیدا ہونے والی ارفع کریم فیصل آباد کے نواحی گاؤں میں پیدا ہوئیں،،انہوں نے زندگی کی پہلی دہائی میں ہی صرف نو سال کی عمر میں دنیا کی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل بننے کااعزاز حاصل کرکے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا، ارفع کریم کی صلاحیتوں کے اعتراف میں مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے ان کو امریکا مدعو کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی، صرف دس سال کی عمر پرائڈ آف پرفارمنس حاصل کرنے والی ارفع کریم کو صدارتی ایوارڈ، مادر ملت جناح طلائی تمغہ اور سلام پاکستان یوتھ ایوارڈ دو ہزار پانچ سے بھی نواز گیا، جب کہ حکومت پاکستان نے لاہور کا آئی ٹی پارک اور کراچی کا آئی ٹی سینٹر دنیا بھر میں پاکستان کاسرفخر سے بلند کرنے والی قوم کی اس بیٹی کے نام سے منسوب کیا