سائنسدانوں نے سمندر میں ایک اور مخلوق دریافت کر لی
دنیا میں ہزاروں مخلوقیں اب بھی ایسی ہیں جو تاحال دریافت نہیں ہوئیں ،، جن پر سائنسدان دن رات کام کر رہے ہیں ،، ایسی ہی ایک مخلوق روبی سی ڈریگن بھی ہیں ،، جو دیکھنے میں سی ہارس جیسی ہے،تاہم اس کو اب سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے جس کی فوٹیج بھی ریلیز کر دی گئی ہے،،روبی سی ڈریگن کی فوٹیج آسٹریلیا کے سمندر میں دو ہزار سولہ میں بنائی گئی تھی ،، جس کو اب ریلیز کیا گیا ہے،، یونیورسٹی آف کیلی فورنیا اس پر مزید ریسرچ کررہی ہے،، سائنسدانوں کے مطابق اس مخلوق کی یہ تیسری قسم دریافت کی گئی ہے جواس سے پہلے کبھی کسی نے نہیں دیکھی ،، سائنسدان ابھی اس بات کا پتا لگا رہے ہیں کہ یہ مخلوق کیا کھاتی ہے،، اور کس کی خوارک ہے،،