سردار امجد فاروق کے ڈیرے پر دھماکے کے نیتجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی

ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ میں رکن قومی اسمبلی سردار امجد فاروق کے ڈیرے پر دھماکے سے آٹھ افراد جاں بحق جبکہ نو زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ دھماکے کے وقت سردار امجد فاروق ڈیرے پرموجود نہیں تھے۔ وقت نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے سردار امجد فاروق کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ رات اسلام آباد آئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیرے پر دھماکے سے ان کے قریبی دوست جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے سے ضلع کونسل کا امید وار بھی جان کی بازی ہارگیا۔۔۔ سردار امجد فاروق کا کہنا ہے کہ دھماکہ بزدلانہ کارروائی ہے جسے سے خوفزدہ نہیں ہوں
ڈی جی خان کی تحصیل تونسہ میں ایم این اےامجد فاروق کھوسہ کےڈیرے پرہونے والے دھماکےکی سیاسی قیادت نےشدیدمذمت کی ہے
تونسہ مں ہونے والے دھماکےپر وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے اظہار افسوس کرتے ہوئے پولیس حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی، قائم مقام سپیکرقومی اسمبلی نے بھی واقعے پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے،،گورنرسندھ عشرت العباد نےدھماکے کی مذمت کرتے ہوئےقیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے،تحریک انصاف کےچئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ واقعہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال پر سوالیہ نشان ہے،، صوبائی حکومت زخمیوں کوعلاج کی مکمل سہولیات فراہم کرے،،ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے بھی تونسہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دہشتگرد بلدیاتی انتخابات سبوتاژ کرنے کی سازش کر رہے ہی