ورلڈ وائلڈ لائف نے دنیا کی خوبصورت مچھلی کارینج کو آزاد کردیا

ڈبلیو ڈبلیو ایف حکام کے مطابق پانچ فٹ لمبی کارینج بلوچستان کے ساحلی علاقے پسنی میں بادشاہ نواب نامی مچھیرے کے جال میں پھنس گئی تھی، کارینج کی افزائش انتہائی سست ہے اور یہ دنیا میں تیزی سے ناپید ہو رہی ہے، عالمی سطح پر کارینج کی کم ہوتی نسل پرتشویش پائی جاتی ہےاور دنیا بھرمیں سیاح اسکی جھلک دیکھنے کیلیے سالانہ چودہ کروڑ خرچ کئے جاتے ہیں، ڈبلیو ڈبلیو ایف کے حکام کا کہنا ہے کہ خوبصورت، شوخ اور چنچل مچھلی کارینج پاکستانی سمندر میں پائی جاتی ہے