بھارتی ریاست پنجاب میں سکھوں کی مذہبی کتاب کی بے حرمتی کے خلاف ہنگامے پھوٹ پڑے

بھارتی ریاست پنجاب میں سکھوں کی مذہبی کتاب کی بے حرمتی کے خلاف ہنگامے پھوٹ پڑے ، ہنگاموں میں بیالیس افراد زخمی ہو گئے ۔ پنجاب کے ضلع فرید کوٹ میں یہ ہنگامے اس وقت پھوٹ پڑے جب سکھوں کی مذہبی کتاب "گرو گرنتھ صاحب " کی بے حرمتی کے خلاف سینکڑوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے ۔ پولیس کی جانب سے مظاہرین کے سربراہ کو گرفتار کرنے کی کوشش پر جھڑپیں شروع ہو گئیں،مظاہرین نے بیس سے زیادہ بسوں کو نذر تش کر دیا جبکہ دو پولیس سٹیشن بھی آتش ذدگی کی نذر ہوئے ،،مظاہرین کا کہنا تھا کہ مذہبی کتاب کی بے حرمتی کرنیوالوں کو کیفر کردار تک پہبنچائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے