اداکارہ میرا کے خلاف ایک اور مقدمہ, ملتان میں اداکارہ ڈرامہ ادھورا چھوڑ کر لاہور روانہ

نامور اداکارہ میرا نے ملتان میں پروڈیوسر زوار بلوچ سے ڈرامے میٰں کام کرنے کا معاہدہ کیا۔ لیکن دوسرے ہی روز ادھورا چھوڑ کر واپس لاہور چلی گئیں۔ اس کے بعد پروڈیوسر زوار بلوچ نے الزام عائد کیا کہ اداکارہ بغیر بتائے گئی ہیں اور ان کے جانے سے مجھے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ میرا نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے جس کے بعد میں قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتا ہوں۔ پروڈیوسر زوار علی کا مزید کہنا ہے کہ اداکارہ نے دو ڈراموں میں کام کرنے کی بات ہوئی تھی لیکن ایک بھی مکمل نہیں کرایا۔