پنجاب حکومت کا پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دینے کا فیصلہ
لاہور: حکومت پنجاب نے پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں آج قواعدوضوابط طے کیے جائیں گے۔ نماز جمعہ کے بعد وزیر قانون راجہ بشارت کا ٹرانسپورٹرز کے ساتھ اجلاس ہو گا۔ پنجاب حکومت ایس او پیز اور اپنے اقدامات سے وفاقی حکومت کو آگاہ کردے گی۔ پنجاب حکومت کے اعلان کے بعد ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دی جائے گی اور یہ فیصلہ عید پر شہریوں کی سہولت کےلیے کیا جائے گا۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے لاک ڈاؤن میں نرمی کی طرف ایک اور اقدام اٹھاتے ہوئے شاپنگ مالز کو بھی کھولنے کی اجازت دے دی۔