جرمنی میں محمد نام کی مقبولیت
جرمن شہروں بریمن اور برلن میں گزشتہ برس پیدا ہونے والے بچوں کو سب سے زیادہ محمد نام دیا گیا ہے۔ملک بھر میں نومولود بچوں کے ناموں میں محمد نام 21 ویں نمبر پر رہا ہے۔جرمن لینگوچ سوسائٹی نے سال 2019 میں پیدا ہونے والے بچوں کے ناموں کے حوالے سے اعداد و شمار کا اعلان کیا ہے۔جن کے مطابق گزشتہ برلن میں پیدا ہونے والے 21 ہزار 622 بچوں میں 283 کو محمد نام دیا گیا۔اسی طرح بریمن میں 5 ہزار 277 بچوں میں سے 74 کا نام محمد رکھا گیا ہے۔بچیوں کے ناموں میں لیلی ، عمیرہ اور ایلف نمایاں رہے ہیں