پیٹرول اور ڈیزل پر عائد ٹیکسز اور مارجن کی تفصیلات سامنے آ گئیں
دستاویزات کے مطابق پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 252 روپے 13 پیسے بنتی ہے، پیٹرول پر عائد آئی ایف ای ایم مارجن میں 1.60 روپے کا اضافہ کیا گیا ہےجبکہ پیٹرول پر لیوی 60 روپے فی لیٹر لیوی برقراررہے گی۔ اس طرح پٹرول پراو ایم سی مارجن میں 47 پیسے کے اضافے کے ساتھ 6.47 روپے مقرر کیا گیا ہے، ڈیلرمارجن میں بھی 41 پیسے کے بعد 7.41 پیسےعائد کیا گیا۔