اٹلی نے 180 افراد کی پراسرار ہلاکت کی تحقیقات شروع کردیں۔
اٹلی کی حکومت نے کرونا وائرس پھیلنے کے بعد سے میلانوں میں ایک بڑے نگہداشت مرکز میں 200 کے قریب افراد کی ہلاکت کی تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ تفتیش کاروں نے دستاویزات بدھ کے روز میلانو میں لومبارڈی ریجنل گورنمنٹ ہیڈ کوارٹر سے قبضے میں لیں اوراس کے بعد وہاں پرموجود 180 افراد کی ہلاکت کا پتا لگانے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔
اٹلی میں 'کوویڈ 19' وبا کی ابتدا کے بعد سے پیو البرگو ٹرائولسیو نرسنگ ہوم میں تقریبا 180 افراد کی موت کی جانچ کر رہی ہے۔
پیر کے روز نگہداشت گھر کے طبی ریکارڈ اور دستاویزات کو ضبط کرلیا گیا تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ کیا ملازمین کی غفلت کے باعث لوگوں میں وائرس پھیل گیا اور ان میں سے ایک بڑی تعداد کی موت سے دوچار ہوگئی۔ پیو البرگو ٹریولکیو یورپ کا سب سے بڑا نگہداشت گھر ہے جو ہزاروں لوگوں کو رہائش فراہم کرتا ہے۔ شبہ کیا گیا ہے کہ نگہداشت مرکز میں انتظامیہ نے کرونا وائرس پھیلنے کی خبریں مخفی رکھیں۔ خیال رہے کہ اس وقت امریکا کے بعد اٹلی کرونا سے ہلاکتوں کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ اٹلی میں اب تک 21 ہزار 465 افراد کرونا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔