گرمی کی شدت سے بچانے والے مشروبات
( فاطمہ فہیم ): یہ 4 مشروبات استعمال کریں اور گرمی دور بگھائیں ۔
پاکستان میں موسم گرما سب سے لمبا ہوتا ہے اور موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے گرمی شدت اختیار کر گئ ہے، جیسے آجکل پاکستان میں ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے اور اس سے بچنے کی ہدایات جاری کی جاری ہیں ۔گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے یہ 4 مشروبات استعمال کریں اور گرمی سے بچیں ۔
1۔ لیموں پانی
لیموں پانی کا استعمال آپ کی صحت کیلئے مفید ہے ۔ لیموں وٹامن(C) سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ اینٹی آکسیڈنٹ ہوتا ہے۔ لیموں کے جوس سے انسانی جسم میں مدافعت کا نظام بھی مضبوط اور طاقت ور ہوتا ہے۔
2۔ تخم ملنگا اور گڑ کا شربت
تخم ملنگا ایک ایسا بیج ہے جو دنیا کی بہترین غذائیت سے بھرپور ہے۔ یہ غذائی اجزاء سے مالا مال ہوتے ہیں جو آپ کے جسم اور دماغ کے لیے اہم فوائد فراہم کرسکتے ہیں۔ تخم ملنگا میں بڑی مقدار میں فائبر اور اومیگا 3 فیٹی ایسڈ ، اعلی معیار کے پروٹین اور کئی ضروری معدنیات اور اینٹی آکسیڈینٹس ہوتے ہیں۔ اور مختلف پھلوں کے شربت بنانے کے لیے اگر چینی کے بجائے گُڑ کا استعمال کیا جائے تو گرمی کے ساتھ لو لگنے اور گرمی دانوں سے بھی نجات مل جاتی ہے .اس لیے گرمیوں کے موسم میں گھروں میں تخم ملنگا اور گڑ کا شربت گرمی دور کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔
3۔منٹ مارگریٹا
آجکل لیموں میں پودینے کا استعمال گھروں اور ریسٹوران میں دیکھا جا رہا ہے جیسے منٹ مارگریٹا کہتے ہیں جسے پینے سے پیاس اور جسم کی گرمی کم ہوتی ہے
4.تربوز کا شربت
جسمانی درجہ حرارت عام طور پر گرمیوں میں بڑھتا ہے۔ تربوز کا جوس پینے سے جسم کا درجہ حرارت کم ہوجاتا ہے کیونکہ اس میں تربوز کے جوس میں ہر100 گرام میں 91.45 گرام پانی ہوتا ہے پانی کی اس قدر مقدار جسم میں الیکٹرولیٹ توازن برقرار رکھنے میں مدد کرتی ہے اور جسم کو بھوک کی کمی محسوس نہیں ہوتی، پیاس کو بجھاتا ہے اور پانی کی کمی کو روکتا ہے اور جسم کو سکون ملتا ہے۔یہ کمپاؤنڈ لائکوپین کو بھی فائدہ پہنچاتا ہے اور جلد کو دھوپ سے بچاتا ہے