پاکستان کودہشت گردی اور انتہاپسندی کےچیلنج کےساتھ توانائی کی شدید کمی کابھی سامنا:شہبازشریف
وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے یورپین پارلیمنٹ کےوفد نےلاہورمیں ملاقات کی،جس میں دوطرفہ تعاون اور دیگرامور پرتبادلہ خیال کیاگیا،،،وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کاکہناتھا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے ممالک کے درمیان بہترین دوستانہ تعلقات موجود ہیں،جن کومزید مضبوط بناناچاہتے ہیں،انہوں نےکہا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں سیاسی عسکری اور مذہبی قیادت ایک صفحے پر ہے،پنجاب میں جدید تربیت یافتہ انسداد دہشت گردی فورس کا قیام عمل میں لایاگیا ہے،میاں شہبازشریف کہناتھا کہ دہشت گردی کےناسورکوشکست دیئےبغیر ترقی اورخوشحالی کا خواب شرمند تعبیر نہیں ہوسکتا،اس کےخاتمے کےلیے بندوق کی گولی کے ساتھ تعلیم،صحت،سماجی مساوات اورانصاف کی گولیاں بھی ضروری ہیں،غربت اور بے روزگاری کو ختم کر کے انتہاپسندانہ رجحانات پر قابو پایا جاسکتاہے