سینیٹ الیکشن کےلیےکاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ مکمل
الیکشن کمیشن کےمطابق سینیٹ الیکشن کی جنرل نشستوں کےلیےایک سوسولہ امیدواروں میں سےبتیس کےکاغذات مسترد ہوئے۔ خواتین کی نشست پر اٹھائیس کاغذات نامزدگی میں سے ایک امیدوار کےکاغذات مسترد ہوئے۔ ٹیکنوکریٹس اورعلماء کی نشتوں پرچھبیس میں سےچوبیس منظور ہوئے۔غیرمسلم نشستوں کےلیےبارہ افراد نے کاغذات جمع کرائےجن میں سے تین مسترد ہوگئے۔ اسلام آباد سے نوامیدواروں اقبال ظفرجھگڑا،نرگس فیض ملک ،عمران اشرف ،چودھری اشرف گجر،راحیلہ مگسی ،ذولفقارعلی ،شمائلہ شہاب ،بسمہ آصف اورنرگس ناصر کے کاغذات منظور کر لیے گئے،،فاٹا کےتینتالیس امیدواروں میں سے بیس امیدواروں کے کاغذات منظور جبکہ تئیس کےمسترد کردئیےگیے، ادھرپنجاب سےسولہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے۔ پانچ آزاد اورمسلم لیگ نون کے ایک امیدوارکےکاغذات نامزدگی مسترد کردئیےگئے۔ مسلم لیگ ن کےسینٹ انتخابات کے امیدواروں راجہ ظفر الحق ،پرویزرشید، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم اورعلامہ ساجد میرکےکاغذات نامزدگی پرعائد اعتراضات مسترد کرتے ہوئے کاغذات منظور کرلیے گئے،مسلم لیگ ن کے امیدوارسعود مجید کےکاغذات نامزدگی ٹیکس نادہندہ ہونے کی بناپرمسترد ہوئے۔ دوسری جانب چیف الیکشن کمیشن سندھ سید محمد طارق قادری نے کاغذات کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے پیپلزپارٹی، ایم کیوایم ،مسلم لیگ فنکشنل اور ن لیگ کے تمام امیدواروں کےکاغذات کو درست قراردیا۔ پیپلزپارٹی کے رحمان ملک ، فارق ایچ نائیک اورسسی پلیجوسمیت دیگرکے فارم منظور ہوئے ۔متحدہ کے بیرسٹرسیف ،وسیم اختر، خوش بخت شجاعت سمیت تمام امیدواروں کےکاغذات منظورکرلیے گئے۔ مسلم لیگ فنکشنل کے امام الدین شوقین اورمحمد بخش خاصخیلی کے کاغذات بھی منظور کرلیے گئے۔الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواران تیسئس سے چوبیس فروری تک اپیلیں دائر کر سکتے ہیں،چھبیس سے ستائیس فروری تک اپیلوں پر فیصلے ہونگے،اٹھائیس فروری کوامیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی، سینٹ الیکشن کے لیے پولنگ پانچ مارچ کو پارلیمنٹ ہاؤس اور چاروں اسمبلیوں میں ہوگی،