پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ
کہتے ہیں کہ پاکستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں ،، امریکہ پاکستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کر سکتا ہے ،، پاکستان ہمارا ساتھ دے گا تو فائدہ ہوگا ورنہ نقصان اٹھائے گا،،پوری دنیا میں متنازعہ شخص امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کے خلاف بھی زہر اگلنے لگے ،، اپنے حالیہ بیان میں پاکستان کو دہشت گردی کو پناہ دینے والا ملک قرار دے دیا ،، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ کردی، کہتے ہیں پاکستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہوں پر خاموش نہیں رہیں گے،، ٹرمپ نے پاکستان کو دہشت گردوں سے بھرا ملک بھی قرار دیا ،،بولا کہ پاکستان کو اربوں ڈالرز دے رہے ہیں، پاکستان ہمارا ساتھ دے گا تو فائدہ ہوگا ورنہ نقصان اٹھائے گا، پاکستان میں حملہ بھی کر سکتے ہیں ،، کیونکہ وہاں بلاشبہ دہشتگرد موجود ہیں،،
امریکی صدر نے بھارت کی تعریفیں کرتے ہوئے ، پاکستان پر خوب تنقید کی ،، اور ڈو مور کا مطالبہ کردیا،، ٹرمپ نے پاکستان اور افغانستان کو ساتھ ملا دیا اور بولا کہ دونوں کے حالات ایک جیسے ہیں،، ٹرمپ نے کہا امریکہ اب فضول میں کسی کی مدد نہیں کرے گا،،