دنیا کا گرم ترین صحرا ان دنوں برفستان بنا ہوا ہے
صحرا کا ذکر ہو تو ذہن میں ایسا علاقہ آتا ہے،، جہاں ہر سو ریت ہی ریت کا راج ہو،، نا پانی ہو نہ کوئی سبزہ،،، براعظم افریقہ کا صحارا ریگستان،، جسے دنیا کے سب سے بڑے اور گرم ترین صحرا ہونے کا اعزاز حاصل ہے،، ان دنوں نئے روپ سے دنیا بھر کی خبروں کی زینت بنا ہوا ہے،،، افریقی ملک الجیریا میں موجود اس صحرائے اعظم کے ایک حصے میں سینتیس سال بعد پہلی بار برفباری ہوئی،، ریت کا سمندر برف کی سفید چادر کے نیچے مکمل طور پر چھپ چکا ہے،،، اس سے قبل صحارا ریگستان میں اٹھارہ فروری انیس سو نواسی کو برفباری ہوئی تھی،، جو صرف تیس منٹ میں ہی پگھل گئی تھی،،،۔۔۔