چین میں دس سیکنڈز میں انیس عمارتوں کو پانچ ٹن بارودی مواد کی مدد سے ملبے کا ڈھیر بنادیا گیا
چین کے صوبہ ہیبی میں ریلوے لائن کے قریب بزنس سنٹر بنانے کیلئے وہاں موجود انیس پرانی عمارتوں کو گرانے کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے، جو تمام کی تمام سات سے بارہ منزلوں پر مشتمل تھیں،عمارتوں کو گرانے کیلئے پانچ ٹن سے زائد بارودی مواد استعمال کیا گیا، یہاں بیٹری کا بٹن دبا اور وہاں محض دس سیکنڈز کے اندر تمام کی تمام عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئی اور فضا میں دھویں کے بادل چھا گئے، اس عمل کے دوران قریبی عمارتوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا