امریکا بھر میں ننگے پاؤں سفر کرنے والا مارک باؤمر جیپ کی ٹکر سے ہلاک ہو گیا
زمین کو بچاؤ نامی مہم پر ننگے پاؤں امریکا کا چکر لگانے والا مارک باؤمر فلوریڈا میں جیپ کی ٹکر سے ہلاک ہو گیا،23 سالہ باؤمر کی آخری منزل کیلی فورنیا تھی،، لیکن اپنے دورے کے ایک سو ایک ویں دن ہلاک ہو گیا باؤمر کا خیال تھا کہ وہ اپنے دورے کے اختتام پر دس ہزار امریکی ڈالرز اکٹھے کر لے گا،.اہم ہلاکت کے وقت تک صرف دو ہزار ڈالر ہی اکٹھے کرسکا باؤمر نے دوہزار دس میں صرف اکیاسی دن میں ملک کا چکر لگایا تھا لیکن اس دوران اس نے جوتے بھی پہن رکھے تھے۔