سعودی صحافی جمال خشوگی کے جسمانی اعضا برآمد کر لیے گیے،برطانوی میڈیا
برطانوی میڈیا کے مطابق ترک اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ سعودی صحافی کے جسمانی اعضا سعودی قونصلیٹ جنرل کی رہائش گاہ سے برآمد کیے گیے۔ اپوزیشن لیڈر ڈوگو پیری نک کا تعلق ترکی کی روڈینا پارٹی سے ہے۔ سعودی قونصلیٹ جنرل کی رہائش گاہ کے باغ میں کنوئیں سے جمال خشوگی کے جسمانی اعضا برآمد ہوئے، صحافی جمال کا چہرہ بری طرح مسخ کیا گیا، دوسری جانب ترک حکام نے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔ اس سے قبل ترک صدرطیب اردوان نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی صحافی جمال خشوگی کو باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا۔ دواکتوبر کو تین الگ الگ پروازوں سے پندرہ مشتبہ افراد ریاض سے استنبول میں سعودی قنصل خانہ پہنچے، جنہوں نے قونصل خانے کے تین حکام سے مل کر صحافی کو قتل کیا۔