حکومت نے ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں چھیالیس فیصد اضافے کا اعلان کردیا
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحآق ڈار نے بتایا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد ای او بی آئی صوبوں کی ذمہ داری ہے،حکومت نے ای او بی آئی کے پینشنرز کی پنشن تین ہزار چھے سو سے بڑھا کر پانچ ہزار دو سو پچاس روپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے یکم اپریل سے پینشنرز کو اضافی رقم دی جائے گی- اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اگر دھرنے نہ ہوتے تو اقتصادی راہداری کے منصوبے بہت پہلے شروع ہو جاتے،ملک کی ترقی ان منصوبوں کے شروع ہونے کے بعد یقینی ہے،انھوں نے بتایا کہ پڑوسی ملک کو اگر پاک چین منصوبوں سے تکلیف ہے تو ہمیں کوئی پرواہ نہیں ہے،ہمیں اپنی ترقی کو یقینی بنانا ہے- اسحا ق ڈار نے نیپال اور بھارت میں زلزلے سے ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان بھیجنے کیلئے تیار ہے،نیپال کی جانب سے جہاز اتارنے کی اجازت ملتے ہی امدادی اشیا روانہ کردی جائیں گئیں- ساٹ،،، اسحاق ڈار وزیر خزانہ