کرسمس کا ذکر ہو تو دماغ میں سب سے پہلے سفید داڑھی، سرخ لباس اور بھاری بھرکم جسامت والا شخص آتا ہے
سانتا کلاز کا اصل نام سینٹ نکولس تھا،، جنہوں نے تین غریب لڑکیوں کی شادی کیلئے ان کے گھروں میں چھپ کر سونے سے بھری تھیلیاں پھینکی تھیں،، یہی روایت آگے چل کر کرسمس کے تہوار کے موقع پر غریب بچوں میں تحائف دینے کی صورت میں چل پڑی،،،روایت ہے کہ سانتا کلاز قطب شمالی میں رہتے ہیں،، ان کے ساتھ جادوئی بونوں کی ایک فوج ہوتی ہے،، جو نت نئے کھلوںوں کو تیار کرتے ہیں،،،سانتا کلاز کرسمس کی رات قطبی ہرنوں کی سواری پر سوار ہوکر آسمان سے اترتا ہے،، کندھے پر بڑا سا تھیلا اٹھائے ہر گھر میں تحائف تقسیم کرتے ہیں،،،ایک مصنف نے اپنے ناول میں سانتاکلاز کا فرضی پتہ لکھ دیا،، جس کے بعد سے کینڈین پوسٹ کو دس لاکھ سے زائد خط سالانہ موصول ہونے لگے،، کمپنی ان کو ضائع کرنے کی بجائے سب کا جواب دیتی ہے