روس کا فوجی طیارہ شام جاتے ہوئے بحرہ اسود میں گر کر تباہ
روسی فوجی طیارے ٹی یو ون فائیو فور نے سوچی سے شامی شہر لٹاکیا کیلئے اڑان بھری لیکن بیس منٹ بعد ہی اس کا ریڈار سے رابطہ منقطع ہوگیا ،،روسی حکام کے مطابق طیارے کے ٹکرے سوچی سے ڈیڑھ کلومیٹر دور بحرہ اسود میں پچاس سے ستر میٹر سے ملے ہیں ،حکام کا مزید کہنا تھا کہ ،طیارے میں نو صحافی اور معروف روسی فوجی بینڈ الیگزینڈروو alexanderov بھی سوار تھا جس نے لٹاکیا میں واقع روسی ایئر بیس پر نئے سال کے جشن کی تقریب میں پرفارم کرنا تھا ،حکومتی ترجمان دمیتری پیسکوو کا کہنا ہے کہ حادثہ کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا تاہم مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا ۔۔اس سے قبل دو ہزار دس میں بھی ٹی یو ون فائی فور طیارے کو یوکرائنی فوج نے بحرہ اسود میں مار گرایا تھا جس میں چھیانوے افراد ہلاک ہوئے تھے