منڈی بہاؤالدین میں ضلع کونسل کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے مسلم لیگ ن کےامیدوار نے قانون کی دھجیاں بکھیر دیں
منڈی بہاؤالدین میں ضلع کونسل کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدوار اور ان کے حامیوں نے ہوائی فائرنگ پر پابندی کے قانون کی دل کھول کر دھجیاں بکھیریں،جیت کی خوشی میں مست مسلح افراد نے سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل کی رہائش گاہ کے سامنے خوب ہوائی فائرنگ کی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، دوسری جانب وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی ہدایت کردی، جس کے بعد پولیس نے تیس افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔