لاہور میں موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی باغوں کا شہر پھولوں سے لد گیا...
اور اب بات کرتے ہیں موسم بہار کی آمد کی ،،، بہار آتی ہے تو پھولوں کی بھینی خوشبو اور سہانا موسم بھی ساتھ لاتی ہے،،،بدلتی رت ماحول میں سوچوں کو تازگی بخشتی ہے۔لاہور کے باغوں میں کھلے پھولوں کا احوال بتا رہے ہیں عدیل مصطفیٰ اپنی اس رپورٹ میں ۔۔۔پھولوں کے ساتھ لاہور میں موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی باغوں کا شہر پھولوں سے لد گیا ، اہل لاہور ان سے دل لبھاتےاور قلب و نظر میں تازگیاں اتار رہے ہیں۔بہار مرجھائے پودوں اور درختوں کے لیے نئی اور تازہ زندگی بن کر آتی ہے،شہر کے باغوں کے آنگن میں پھولوں اور پودوں کا رنگ ہی بدل گیا،۔ آمد بہار پر کونپلیں، شگوفے اور پھرمسکراتے پھولوں میں تبدیل ہو رہے ہیں،ہر سو پھولوں کا قالین بچھا ہے،بھنورے آب حیات کی تلاش میں پھولوں کا طواف کر رہے ہیں باغوں کی نگہبانی پر مامور مالی بھی اپنی مہینوں کی محنت رنگ لانے پر شاداں ہیں رنگا رنگ پھولوں کی خوبصورتی ہر آنکھ کو ہی متاثر کرتی ہے,,, دنیا بھر میں پھول خوبصورتی کے لئے لگائے جاتے ہیں اور ان سے ماحول کی رعنائیت اور تازگی میں بھی اضافہ ہوتا ہے