پاک افغان بارڈر آج دسویں دن بھی بند ہے
سیہون شریف حملہ اور ملک میں جاری حالیہ دہشتگردی کی لہر کے بعد بند ہونے والی پاک افغان سرحد دس ویں روز بھی بند رہی،،، چمن اور طورخم بارڈر بند ہونے کی وجہ سے دونوں اطراف مال بردار ٹرکوں اور کنٹینرز کی قطاریں لگی ہیں،،، ہر گزارتا دن تاجروں اور ٹرانسپورٹز کی مشکلات میں اضافہ کر رہا ہے،،، ٹرکوں پر موجود پھل اور کھانے پینے کی دیگرایشیا خراب ہونا شروع ہو گئیں،، تاجروں کو ناصرف مال خراب ہونے بلکہ روزانہ کا کرایہ بھی دینا پڑ رہا ہے،،، جس کی وجہ سے ناصرف تاجروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے بلکہ ڈرائیوروں کو مشکلات کا سامنا ہے،،، مشیر خارجہ سرحد کو ایک دو روز میں کھولنے کا عندیہ دے چکے ہیں،، جبکہ ہفتے کے دن افغانستان جانےوالوں کوپاسپورٹ ویزاپراجازت دی گئی،، جس کے بعد بڑی تعدادمیں پھنسےشہری پاسپورٹ ویزاپرافغانستان میں داخل ہوئے،،، جذبہ خیرسگالی کےتحت کئی میتوں کوپاکستان سےافغانستان اورپاکستان میں داخلےکی اجازت دی گئی ۔